پاکستان اسٹاک ایکس چینج، 100 انڈیکس میں 123.78 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی۔ 17 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص میں زبردست اتار چڑھاو¿ دیکھنے میں آیا لیکن مخصوص منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای 100انڈیکس مزید123.78پوائنٹس کے اضافے سے 41768.66پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم 61.97فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب مارکیٹ …

کراچی۔ 17 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص میں زبردست اتار چڑھاو¿ دیکھنے میں آیا لیکن مخصوص منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای 100انڈیکس مزید123.78پوائنٹس کے اضافے سے 41768.66پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم 61.97فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں13ارب 86کروڑ57لاکھ روپے کی کمی ہوئی لیکن کاروباری حجم پیر کی نسبت منگل کو15.23 فیصد زائد رہا ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے فوجی فوڈز،ہیسکول پٹرول،یونٹی فوڈز،جہانگیر صدیقی کمپنی ،ٹی آر جی پاک ،کے الیکٹرک ،،سوئی سدرن گیس کمپنی ،پاک الیکٹران ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اور پایو نیئر سیمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے۔منگل کو اسٹاک ایکس چینج میں حصص کے کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس 42ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 42055پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیالیکن بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز کی فروخت بڑھنے سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی چھاگئی ،ایک موقع پرانڈیکس 41020پوائنٹس کی نچلی سطح پربھی آگیا لیکن بعد ازاں ایک بار پھر سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری بڑھنے سے ریکوری آئی اور مندی کے اثرات چھٹ گئے مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس123.78پوائنٹس کے اضافے سے 41768.66پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 117.33پوائنٹس کے اضافے سے 19086.33پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 51.44پوائنٹس کی کمی سے29820.47پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور384کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے130کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ238میںکمی اور16میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت13ارب 86کروڑ57لاکھ روپے کی کمی سے کم ہو کر80کھرب 37ارب26کروڑ70لاکھ روپے ہوگئی۔منگل کو41کروڑ22لاکھ 85ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوپیر کی نسبت5کروڑ44لاکھ 96ہزار شیئرز زائد ہے ۔ قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ کے اعتبار سے رفحان میظ کے بھاﺅ میں96روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت بڑھ کر7396روپے ہو گئی اسی طرح 50روپے کے اضافے سے کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت 2350روپے پر جا پہنچی تاہم نیسلے پاکستان اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب280روپے اور 134کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت کم ہو کر8200روپے اور پاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت 2546روپے ہو گئی۔

مزید خبریں