کراچی ۔ 18 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتارچڑھاﺅ کے بعد مندی رہی۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 59ارب31 کروڑ روپے سے زائد کم ہوگیا ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت5.81 فیصدزائدرہا جبکہ65 فیصد سے زائد حصص کی قیمتوں میںکمی رہی۔کے ایس ای 100 انڈیکس کی45800،45700،45600 اور45500کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔ حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر …
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتارچڑھاﺅ کے بعد مندی کا رجحان

مزید خبریں
کراچی ۔ 18 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتارچڑھاﺅ کے بعد مندی رہی۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 59ارب31 کروڑ روپے سے زائد کم ہوگیا ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت5.81 فیصدزائدرہا جبکہ65 فیصد سے زائد حصص کی قیمتوں میںکمی رہی۔کے ایس ای 100 انڈیکس کی45800،45700،45600 اور45500کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔ حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغازمثبت زون ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس کی46000پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی۔تاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔شیئرز کی خریدوفروخت میں اتارچڑھاﺅ کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس323.10 پوائنٹس کمی سے45478.63پوائنٹس پر بند ہوا ۔








