کراچی ۔7جنوری (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص میں تیزی کاسلسلہ برقرار رہا اورکاروبار میں تیزی کے سبب کے ایس ای100نڈیکس مزید 191.12پوائنٹس کے اضافے سے45344.54پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجبکہ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی5 ارب69کروڑ روپے سے زائد بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت 3.47فیصدکم رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوااور …
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان،کے ایس ای100انڈیکس191.12پوائنٹس کے اضافے سے45344.54 پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔7جنوری (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص میں تیزی کاسلسلہ برقرار رہا اورکاروبار میں تیزی کے سبب کے ایس ای100نڈیکس مزید 191.12پوائنٹس کے اضافے سے45344.54پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجبکہ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی5 ارب69کروڑ روپے سے زائد بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت 3.47فیصدکم رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوااور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست دلچسپی لی گئی جس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس45623.72پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث 45600،45500اور 45400پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کارجحان آخر تک برقرار رہا اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس191.12پوائنٹس کے اضافے سے45344.54 پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس86.57پوائنٹس کے اضافے سے19008.24پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس21.85پوائنٹس کے اضافے سے31652.43پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاتاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس 150.43 پوائنٹس کی کمی سے73679.96پوائنٹس پر بند ہوا۔جمعرات کو 407کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 168کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 222میں کمی اور17میں استحکام رہا۔مارکیٹ میں 64 کروڑ 14 لاکھ 37 ہزار سے زائد شیئرزکا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز بدھ کو66کروڑ45لاکھ38ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باجود مہنگے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ5ارب69کروڑ36لاکھ85 ہزار4روپے بڑھ کر82کھرب49ارب52کروڑ36لاکھ 54 ہزار 50 روپے ہوگیا ۔نمایاں سرگرم کمپنیوں میںبائیکو پیٹرولیم،پاور سیمنٹ،کوٹ اددوپاور،پاک ریفائنری،پاک الیکٹرون،حیسکول پیٹرول،عائشہ اسٹیل مل،فوجی فرٹیلائزر،ٹی آر جی پاکستان اوریونٹی فوڈز شامل ہیں۔حصص کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاو کے لحاظ سے انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت40روپے کے اضافے سے577روپے اورپریمیم ٹیکس 19.12روپے کے اضافے سے274.12روپے ہوگئی جب کہ اٹلس ہنڈا20روپے کی کمی سے500روپے اورجیلٹ پاک16.81روپے کی کمی سے410.05روپے ہوگئی ۔








