لاہور ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان امریکا بزنس کونسل کے بانی چیئرمین اور جنوبی ایشیائی ملکوں کی تنظیم ”سارک“ کے چیمبرز کے نائب صدر افتخار علی ملک نے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے دورہ پاکستان کو خوش آمدید کہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس دورے سے دونوں دیرینہ اتحادی ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کو فروغ اور ہم آہنگی اوردہشت گردی کے خلاف جنگ جیسے سکیورٹی …
پاکستان امریکا بزنس کونسل کے بانی چیئرمین افتخار علی ملک کی صحافیوں سے گفتگو
مزید خبریں
لاہور ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان امریکا بزنس کونسل کے بانی چیئرمین اور جنوبی ایشیائی ملکوں کی تنظیم ”سارک“ کے چیمبرز کے نائب صدر افتخار علی ملک نے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے دورہ پاکستان کو خوش آمدید کہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس دورے سے دونوں دیرینہ اتحادی ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کو فروغ اور ہم آہنگی اوردہشت گردی کے خلاف جنگ جیسے سکیورٹی معاملات کے حوالے سے بامقصد مذاکرات کیلئے بنیاد فراہم ہو سکے گی۔ پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار علی ملک نے کہا کہ کینیڈین خاندان کی طالبان سے رہائی کے بعد پاکستان کے بارے میں امریکی قیادت کی سوچ میں مثبت تبدیلی آئی ہے اور امید ہے کہ دونوں ملک جنوبی ایشیا بالخصوص افغانستان اور بھارت کے متنازعہ امور کے بارے میں جامع اور حقیقت پر مبنی سوچ کا مظاہرہ کریں گے۔








