پاکستان انڈر 19 ٹیم دو مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ ایک بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام کھیلا جاتا ہے ۔ یہ سب سے پہلے 1988ءمیں یوتھ ورلڈ کپ کی حیثیت سے کھیلا گیا ، اس کا انعقاد 1998ءتک دوبارہ نہیں ہوا تھا۔ اس کے بعد ورلڈ کپ آئی سی سی کے زیر اہتمام ہر …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ ایک بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام کھیلا جاتا ہے ۔ یہ سب سے پہلے 1988ءمیں یوتھ ورلڈ کپ کی حیثیت سے کھیلا گیا ، اس کا انعقاد 1998ءتک دوبارہ نہیں ہوا تھا۔ اس کے بعد ورلڈ کپ آئی سی سی کے زیر اہتمام ہر دو سال بعد منعقد ہوتا ہے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن میں صرف آٹھ ٹیموں نے شرکت کی تھی لیکن اس کے بعد کے ہر ایڈیشن میں 16 ٹیمیں شامل ہوتی ہیں۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم دو مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔ پاکستان ٹیم اس سے قبل 2004ءمیں بنگلہ دیش اور 2006ءمیں سری لنکا میں منعقدہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ٹائٹلز جیت چکی ہے اس کے علاوہ میگا ایونٹ کے 3 ایڈیسشنز میں رنر اپ بھی رہ چکی ہے۔ گزشتہ سال نیوزی لینڈ میں منعقدہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت حسان خان نے کی تھی، ایونٹ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کو سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ پہلی بار 1988ءمیں کھیلا گیا جس کے ہر 2 سال بعد ایونٹ کا انعقاد مستقل بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔ ایونٹ کے تاحال 12 ایڈیشنز مکمل ہو چکے ہیں جس میں بھارت سب سے زیادہ چار مرتبہ فاتح رہا۔ آسٹریلوی ٹیم تین مرتبہ، پاکستان دو مرتبہ جبکہ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز ایک ایک مرتبہ میگا ایونٹ کا ٹائٹل جیت چکی ہیں۔