اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):پاکستان اورافغانستان کے درمیان فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال کے دوران افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں 11فیصد کی نمواورافغانستان سے درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں افغانستان …
پاکستان اورافغانستان کے درمیان فاضل تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):پاکستان اورافغانستان کے درمیان فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال کے دوران افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں 11فیصد کی نمواورافغانستان سے درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں افغانستان کوبرآمدات سے ملک کو176.01 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں افغانستان کو158.72 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں،اکتوبرمیں افغانستان کوپاکستانی برآمدات کاحجم 48.86 ملین ڈالررہاجوستمبرمیں 45.36 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 31.07 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2022 میں افغانستان کوبرآمدات سے ملک کو552.78 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں افغانستان سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر370 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جولائی سے لیکراکتوبر تک کی مدت میں افغانستان سے درآمدات پر10.15 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 47.75 ملین ڈالرتھا،اکتوبرمیں افغانستان سے 1.99ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں جوستمبرمیں 2.21 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 14.16 ملین ڈالرتھیں،مالی سال 2022 میں افغانستان سے درآمدات کامجموعی حجم 147.24 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔








