اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):پاکستان اوراٹلی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں اٹلی کوبرآمدات میں 37.31 فیصد اوراٹلی سے درآمدات میں 55.47 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو569.86 …
پاکستان اوراٹلی کے درمیان تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ، 7 ماہ میں اٹلی کوبرآمدات 37.31 فیصد، درآمدات 55.47 فیصد بڑھ گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):پاکستان اوراٹلی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں اٹلی کوبرآمدات میں 37.31 فیصد اوراٹلی سے درآمدات میں 55.47 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو569.86 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 37.31 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 415 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،
جنوری 2022 میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو81.17 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال جنوری کے 59.71 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 35.94 فیصدزیادہ ہے،مالی سال 2021 میں اٹلی کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 773.61 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں اٹلی سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 55.47 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، جولائی سے لیکرجنوری 2022 تک کی مدت میں اٹلی سے 476.24 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 306.31 ملین ڈالرتھیں،
جنوری میں اٹلی سے درآمدات پر98.74 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا،گزشتہ سال جنوری میں اٹلی سے درآمدات کاحجم 46.94 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،مالی سال 2021 میں اٹلی سے درآمدات کاکل حجم 568 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔








