اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران 19.07 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، سعودی عرب سے درآمدات میں 28.84 فیصداضافہ جبکہ سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات میں 13 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبرتک کی مدت میں سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات کاحجم 176.09 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی …
پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران 19.07 فیصد اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران 19.07 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، سعودی عرب سے درآمدات میں 28.84 فیصداضافہ جبکہ سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات میں 13 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبرتک کی مدت میں سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات کاحجم 176.09 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات کاحجم199 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، نومبر2020 میں سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات کاحجم 33.51 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال نومبرمیں سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات کاحجم 33.54 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔گزشتہ مالی سال میں سعودی عرب کومجموعی طورپر453.80 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سعودی عرب سے درآمدات میں 28.84 فیصداضافہ ہواہے۔ جولائی سے لیکراگست 2020 تک کی مدت میں سعودی عرب سے 802.49 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب سے درآمدات کاحجم 622.85 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق نومبر2020 میں سعودی عرب سے 167.15 ملین ڈالرکی درآمدات کی گئیں، گزشتہ سال نومبرمیں سعودی عرب سے 117.51 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔مالی سال 2019-20 میں سعودی عرب سے مجموعی درآمدات کاحجم1.286 ارب ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔








