پاکستان اورسعودی عرب کے دوطرفہ تجارت کے حجم میں 28.75 فیصداضافہ

اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):پاکستان اورسعودی عرب کے دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28.75 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال میں سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات میں 2.88 فیصد اورسعودی عرب سے درآمدات میں 36.90 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2021 تک کی مدت میں سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات کاحجم …

اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):پاکستان اورسعودی عرب کے دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28.75 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال میں سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات میں 2.88 فیصد اورسعودی عرب سے درآمدات میں 36.90 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2021 تک کی مدت میں سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات کاحجم 326.65 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا،

یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.88 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات کاحجم 317.50 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، فروری 2021 میں سعودی عرب کو 50.54 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی، فروری 2020 میں سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات کاحجم 38.55 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، مالی سال 2020 میں سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات کاحجم 453.86 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سعودی عرب سے درآمدات کاحجم 1.380ارب ڈالرریکارڈکیاگیا،

جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 36.90 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب سے 1.008 ارب ڈالرکی د آمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔فروری 2021 میں سعودی عرب سے 186.30 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، فروری 2020 میں سعودی عرب سے درآمدات کاحجم 114.10 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2020 میں سعودی عرب سے درآمدات کاحجم 1.286 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔