اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آج پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ دو بڑی اور تگڑی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے،
وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ اگر ہم فائنل میں پہنچے تو وزیراعظم فائنل دیکھنے ضرور جائیں۔ جمعرات کو اپنے وڈیو بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جس طریقے سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے، ایسی کارکردگی بہت کم رہی ہے،
آسٹریلیا کے خلاف میچ جیت کر ہم نے فائنل میں نیوزی لینڈ سے سکیورٹی کا مسئلہ بھرپور طریقے سے حل کرنا ہے، اس لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ ہم آج کا میچ ضرور جیتیں گے،
پوری قوم اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے، تمام کھلاڑیوں کے پاس سپر سٹار بننے کا موقع ہے، پانچ مختلف پلیئرز کو مین آف دی میچ کا اعزاز ملا ہے، اب دیکھتے ہیں چھٹے میچ میں کس کو یہ اعزاز حاصل ہوتا ہے۔