اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور امریکہ نے دو طرفہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹ پارٹی کے اراکین ہایمز اور مالونے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان بات چیت کے دوران پایا گیا،جنہوں نے منگل کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاک …
پاکستان اور امریکہ کا دو طرفہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور امریکہ نے دو طرفہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹ پارٹی کے اراکین ہایمز اور مالونے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان بات چیت کے دوران پایا گیا،جنہوں نے منگل کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاک امریکہ تعلقات، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے پاک امریکہ دو طرفہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔وزیر خارجہ نے کہا پاکستان امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔دونوں ممالک نے دہشت گردی سمیت خطے کو درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بہت سے پاکستانی امریکہ میں کثیر الجہتی شعبہ جات میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔پاکستان نے سیاحوں اور کاروباری حضرات کی سہولت کے لیے ” ویزہ رجیم” متعارف کروائی ہے جبکہ نئے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری اور سیاحت کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حالیہ دورہ ءنیویارک میں وزیر اعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کے مابین ملاقات کافی سود مند رہی۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ 5 اگست کو بھارت کی جانب سے کیے گئے یکطرفہ، غیر قانونی اقدامات نے خطے کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ 58 روز سے مسلسل کرفیو نافذ ہے بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ ذمہ داری کے تحت اپنا کردار ادا کرتا چلا آ رہا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے کیونکہ خطے میں پائیدار امن کے لئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔








