دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہےکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان "باہمی تجارتی معاہدے”سے متعلق مذاکرات واشنگٹن ڈی سی میں جاری ہیں ۔
پاکستان اور امریکہ کے درمیان "باہمی تجارتی معاہدے”سے متعلق مذاکرات واشنگٹن ڈی سی میں جاری ہیں ، طاہر حسین اندرابی

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہےکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان "باہمی تجارتی معاہدے”سے متعلق مذاکرات واشنگٹن ڈی سی میں جاری ہیں ۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ مذاکرات کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا، باہمی تجارت میں سہولت کاری اور دوطرفہ اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے اور موجودہ تجارت میں تنوع اور اضافہ کی راہ ہموار کرنا ہے۔
پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری تجارت جواد پال کر رہے ہیں جبکہ وفد میں طاہر حسین اندرابی یڈیشنل سیکرٹری اے سی ڈی آئی ایس، ندیم چوہدری (سیکرٹری او پی ایچ آر ڈی) اور جوائنٹ سیکرٹری ٹیرف پالیسی اشفاق خان شامل ہیں ۔متعلقہ وزارتوں کے نمائندے ورچوئل آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے مذاکرات میں شریک ہیں۔








