اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی)پاکستان اور انڈونیشیا نے جوائنٹ ورکنگ گروپ میکنزم کے ذریعے انسداد دہشت گردی اور پالیسی پلاننگ ڈائیلاگ سے متعلق مشترکہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز جکارتہ میں پاکستان اور انڈونیشیا کی وزارت خارجہ امور کے درمیان دو طرفہ مشاورتی فورم کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ فورم میں سیاسی، دفاعی، سکیورٹی، اقتصادی اور قونصلر امور …
پاکستان اور انڈونیشیا کا انسداد دہشت گردی اور پالیسی پلاننگ ڈائیلاگ سے متعلق مشترکہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی)پاکستان اور انڈونیشیا نے جوائنٹ ورکنگ گروپ میکنزم کے ذریعے انسداد دہشت گردی اور پالیسی پلاننگ ڈائیلاگ سے متعلق مشترکہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز جکارتہ میں پاکستان اور انڈونیشیا کی وزارت خارجہ امور کے درمیان دو طرفہ مشاورتی فورم کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ فورم میں سیاسی، دفاعی، سکیورٹی، اقتصادی اور قونصلر امور سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوﺅں کا از سر نو جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری (ایشیاءپیسفک)سید ذوالفقار گردیزی نے اجلاس میں پاکستانی وفد جبکہ ڈائریکٹر جنرل برائے ایشیاءپیسفک و افریقی امور ڈیسرا پرکایا نے انڈونیشین وفد کی قیادت کی۔ فریقین نے اعلی سطح پر تبادلوں اور عوام کے مابین رابطوں کو فروغ دینے اور ویزوں میں نرمی سے متعلق امور پر بھی بحث کی۔ دو طرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ دونوں ملکوں کے وفود نے جنوبی ایشیاءاور آسیان سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔








