پاکستان اور اٹلی کا سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سیکورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اوراٹلی نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سیکورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق ممبر پارلیمنٹ و چیرمین اطالوی انڈسٹریز ایسوسی ایشن برائے فضائی حدود، سیکورٹی و دفاع، گائیڈو کروسیٹو کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران پایا گیا۔ بدھ کو ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بات چیت …

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اوراٹلی نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سیکورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق ممبر پارلیمنٹ و چیرمین اطالوی انڈسٹریز ایسوسی ایشن برائے فضائی حدود، سیکورٹی و دفاع، گائیڈو کروسیٹو کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران پایا گیا۔ بدھ کو ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، اٹلی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وزیر خارجہ نے اطالوی پارلیمینٹرین کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست کو بھارت کی جانب سے کیے گئے یکطرفہ غیر آئینی اقدام اور ان کے مضمرات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کو مسلسل کرفیو کے ذریعے محصور بنا رکھا ہے۔ بھارت کے ان یکطرفہ، غیر آئینی اقدامات سے پورے خطے میں امن و امان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں معصوم انسانوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کے لیے عالمی برادری کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ فریقین نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سیکورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔