پاکستان اور اٹلی کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کا دو روزہ اجلاس روم میں شروع

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور اٹلی کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کا دو روزہ اجلاس اٹلی کے شہر روم میں شروع ہو گیا۔ 29 اور 30 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امور رانا محمد افضل خان پاکستانی وفد جبکہ اٹلی کے وفد کی قیادت نائب وزیر خزانہ و ترقی ایون سکالفورٹو کر رہے ہیں۔ مختلف ایجنڈا آئٹم پر …

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور اٹلی کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کا دو روزہ اجلاس اٹلی کے شہر روم میں شروع ہو گیا۔ 29 اور 30 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امور رانا محمد افضل خان پاکستانی وفد جبکہ اٹلی کے وفد کی قیادت نائب وزیر خزانہ و ترقی ایون سکالفورٹو کر رہے ہیں۔ مختلف ایجنڈا آئٹم پر تبادلہ خیال کے بعد 30 جنوری کو دونوں ممالک کے درمیان مختلف پروٹوکول معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ دونوں ممالک اپنے اپنے ممالک کی معاشی کارکردگی اور ترقی کے اہداف کا جائزہ لیں گے۔