پاکستان اور بھارت رواں ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم کے مکمل رکن بن جائیں گے، ’چائنا ڈیلی‘کی رپورٹ

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) پاکستان اور بھارت رواں ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم کےمکمل رکن بن جائیں گے،دنیا کی آدھی آبادی پر مشتمل دونوں ملکوں کی شمولیت سے ایس سی او سب سے بڑی علاقائی تنظیم بن جائیگی۔منگل کو معروف چینی اخبار”چائنا ڈیلی“کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر روان ہفتے قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والے ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے جس …

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) پاکستان اور بھارت رواں ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم کےمکمل رکن بن جائیں گے،دنیا کی آدھی آبادی پر مشتمل دونوں ملکوں کی شمولیت سے ایس سی او سب سے بڑی علاقائی تنظیم بن جائیگی۔منگل کو معروف چینی اخبار”چائنا ڈیلی“کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر روان ہفتے قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والے ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے جس میں پاکستان اور بھارت کو تنظیم کی مکمل رکنیت دی جائیگی۔چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنس میں رشیا اور سنٹرل ایشیاءسٹڈیز کے سینئر محقق ژنگ گوانگ چنگ نے اخبار کو بتایا کہ نئے ارکان تنظیم کو مزید توانا اور مستحکم بنائیں گے جس سے اسکے اثر و رسوخ میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ تنظیم کو کوئی بھی توسیع دو دھاری تلوار ثابت ہوسکتا ہے۔تنظیم کے ارکان باہمی افہام و تفہیم اور ڈائیلاگ کے ذریعے معیشت،تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ دے سکتے ہیں۔

Leave a Reply