اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) پاکستان اور ترکی کی کمپنیاں تیل و گیس کے شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کریں گی۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اور ترکی کی کمپنی ترک پٹرولری اینومیم اورٹاکلیگی تیل اور گیس کی تلاش، پیداوار، پٹرولیم انجینئرنگ ، آف شور اور آن شور بلاکس میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے …
پاکستان اور ترکی کی کمپنیاں تیل و گیس کے شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کریں گیس، ذرائع وزارت پٹرولیم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) پاکستان اور ترکی کی کمپنیاں تیل و گیس کے شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کریں گی۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اور ترکی کی کمپنی ترک پٹرولری اینومیم اورٹاکلیگی تیل اور گیس کی تلاش، پیداوار، پٹرولیم انجینئرنگ ، آف شور اور آن شور بلاکس میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کو تکنیکی معاون بھی فراہم کریں گی۔ اس سلسلہ میں تینوں کپمپنیاں مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے۔ اس سلسلہ میں پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں خود کفالت کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے کی حکمت عملی پر کام کیا جا رہا ہے اور دیگر غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ ترکی کمپنی بھی پاکستان میں سرمایہ کاری سے ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافے اور پاکستانی کمپنیوں کی استعداد کار بڑھانے میں مدد ملے گی۔








