اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھا کر پاکستان اور تنزانیہ کے مابین باہمی تجارت کا حجم بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ پیرکو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی "لک افریقہ پالیسی اقدامات" کے تحت وزارت تجارت دو طرفہ تجارتی روابط کے فروغ کے لئے تنزانیہ چیمبرآف کامرس اینڈ اندسٹری کو …
پاکستان اور تنزانیہ کے مابین باہمی تجارت کا حجم بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے،عبدالرزاق دائود

مزید خبریں
اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھا کر پاکستان اور تنزانیہ کے مابین باہمی تجارت کا حجم بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ پیرکو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی "لک افریقہ پالیسی اقدامات” کے تحت وزارت تجارت دو طرفہ تجارتی روابط کے فروغ کے لئے تنزانیہ چیمبرآف کامرس اینڈ اندسٹری کو یقین دلاتی ہے کہ اس ضمن میں وزارت مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تنزانیہ کے چیمبر آف کامرس کے صدر کا استقبال کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور وزارت تجارت دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تنزانیہ چیمبر آف کامرس کے کردار کو سراہتی ہے۔








