پاکستان اور زمبابوے کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان کراچی میں کھیلی جانے والی تین ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے سلسلے میں تربیتی سیشنز، میڈیا سرگرمیوں اور میچوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
پاکستان اور زمبابوے کی خواتین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری

مزید خبریں
لاہور۔10مئی (اے پی پی):پاکستان اور زمبابوے کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان کراچی میں کھیلی جانے والی تین ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے سلسلے میں تربیتی سیشنز، میڈیا سرگرمیوں اور میچوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔یہ سیریز12 سے15 مئی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگی۔10 مئی کو دونوں ٹیموں کے لیے آرام کا دن رکھا گیا ہے اور کسی قسم کی میڈیا سرگرمی شیڈول میں شامل نہیں۔11 مئی کو پاکستان اور زمبابوے کی خواتین ٹیمیں شام 6:30 بجے سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں تربیت کریں گی۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کی کپتان ٹرافی کی رونمائی اور سیریز سے قبل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گی۔12 مئی کو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،جس کی پہلی گیند شام 7:30 بجے کرائی جائے گی۔میچ کے اختتام پر کسی ایک ٹیم کے کھلاڑی یا معاون عملے کے رکن کی میڈیا کانفرنس روم میں پریس کانفرنس متوقع ہے۔13 مئی کو آرام کا دن ہوگا اور کوئی میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی۔14 مئی کو سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔ میچ کے بعد کسی ایک ٹیم کے کھلاڑی یا معاون عملے کے رکن کی پریس کانفرنس متوقع ہے۔15 مئی کو سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کی پہلی گیند شام7:30 بجے کرائی جائے گی۔
سیریز کے اختتام پر بھی کسی ایک ٹیم کے کھلاڑی یا معاون عملے کے رکن کی میڈیا کانفرنس متوقع ہے۔زمبابوے خواتین ٹیم سے متعلق تمام میڈیا معاملات کے لیے ٹیم منیجر تھانداک وینکوسی ملیلو سے واٹس ایپ سمیت +263 77 934 6708 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔پاکستان خواتین ٹیم سے متعلق میڈیا معاملات کے لیے محمد ارسلان بطور میڈیا منیجر خدمات انجام دیں گے۔ان سے +92 344 4800806 اور ای میل [email protected] پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شیڈول میں کسی بھی تبدیلی سے متعلق آگاہی معمول کے ذرائع ابلاغ کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔








