پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے پیر کو کھیلا جائے گا

پاکستان سری لنکا

ابوظہبی ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ پیر کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے آئی لینڈرز کو 83 رنز کے واضح مارجن سے شکست دی تھی