اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت منگل سے شروع ہو جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شائقین کرکٹ منگل کی دوپہر 12 بجے سے ویب سائٹ pcb.tcs.com.pk کے ذریعے ٹکٹس خرید سکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق ایک قومی شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹس …
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت منگل سے شروع ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت منگل سے شروع ہو جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شائقین کرکٹ منگل کی دوپہر 12 بجے سے ویب سائٹ pcb.tcs.com.pk کے ذریعے ٹکٹس خرید سکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق ایک قومی شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹس خریدنے کی اجازت ہو گی۔ سیریز کے تینوں میچز 11، 13 اور 15 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے
جہاں شائقین کو بین الاقوامی کرکٹ کے دلچسپ مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ پی سی بی کے مطابق جنرل انکلوژر کے ٹکٹس پہلے دو میچوں کے لیے 200 روپے اور تیسرے میچ کے لیے 300 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ فرسٹ کلاس انکلوژر کے ٹکٹس بالترتیب 300 اور 400 روپے میں فروخت کیے جائیں گے۔ اسی طرح پریمیئم انکلوژر کے ٹکٹوں کی قیمت 400 اور 500 روپے رکھی گئی ہے جبکہ وی آئی پی انکلوژر کے لیے ٹکٹ 500 اور 600 روپے میں حاصل کیے جا سکیں گے۔ پی سی بی گیلری کے ٹکٹس 700 اور 850 روپے جبکہ پلاٹینم باکس سیٹس 8 ہزار اور 12 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔
فار اینڈ باکس سیٹس کی قیمت بالترتیب 6 ہزار اور 8 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ پی سی بی حکام کے مطابق آن لائن ٹکٹنگ کا مقصد شائقین کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ گھر بیٹھے آسانی سے ٹکٹس حاصل کر سکیں۔








