پاکستان اور قزاخستان کے درمیان مصنوعی ذہانت سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، شزا فاطمہ خواجہ

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے فروغ کےلئے بھرپور محنت کر رہے ہیں، پاکستان اور قزاخستان کے درمیان مصنوعی ذہانت سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو مشترکہ مستقبل کی تشکیل اور پاک قزاخستان تعلقات سے متعلق …

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے فروغ کےلئے بھرپور محنت کر رہے ہیں، پاکستان اور قزاخستان کے درمیان مصنوعی ذہانت سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو مشترکہ مستقبل کی تشکیل اور پاک قزاخستان تعلقات سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ مذہبی و ثقافتی اقدار سے منسلک ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان کےلئے بھرپور کاوشیں کر رہے ہیں، ڈیجیٹل گورننس پر بھرپور توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں ای آفس کا نظام وضع کیا گیا ہے، ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے فروغ کےلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔