پاکستان اور چین کے درمیان قائم دیرینہ سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کمپلیکس ہرنائی میں ایک پروقار پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی
پاکستان اور چین کے درمیان قائم دیرینہ سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر ہرنائی میں ایک پروقار پرچم کشائی تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
ہرنائی ۔ 21 مئی (اے پی پی):پاکستان اور چین کے درمیان قائم دیرینہ سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کمپلیکس ہرنائی میں ایک پروقار پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی جبکہ تقریب کی قیادت ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی ، ایس پی ہرنائی سمیت مختلف سرکاری محکموں کے آفیسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پاکستان اور چین کے درمیان مثالی دوستی، باہمی اعتماد اور تعاون کو خطے کے امن و ترقی کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں اور دونوں ممالک ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، اسی لیے اس دوستی کو “آہنی بھائی چارہ” کہا جاتا ہے۔ اس موقع پر اس امر کا بھی ذکر کیا گیا کہ پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں متفقہ قراردادیں منظور کی گئی تھیں، جن میں پاک چین دوستی کو لازوال قرار دیتے ہوئے “ون چائنا پالیسی” کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر پاکستان اور چین کی پائیدار دوستی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔








