پاکستان اور چین کے مابین مضبوط تجارتی تعلقات ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں چینی وزارت زراعت کا طبی سامان کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہیں وفاقی وزیر سیّد فخر امام کا چین کی وزارت زراعت و دیہی امور کی جانب سے طبی سامان کی فراہمی کی استقبالیہ تقریب سے خطاب اور چینی سفیر یائو جنگ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سیّد فخر امام نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین مضبوط تجارتی تعلقات ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں چین کی وزارت زراعت کا طبی سامان کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کی وزارت برائے زراعت اور دیہی امور کی جانب سے …

اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سیّد فخر امام نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین مضبوط تجارتی تعلقات ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں چین کی وزارت زراعت کا طبی سامان کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کی وزارت برائے زراعت اور دیہی امور کی جانب سے طبی سامان کی فراہمی کی استقبالیہ تقریب کے موقع پر اور چینی سفیر یائو جنگ کے ساتھ ساتھ ملاقات میں کیا۔ چین کورونا وائرس کے وبائی مرض اور ٹڈی دل پر قابو پانے کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے طبی سامان فراہم کر رہا ہے۔ اس سلسلہ میں ماسک، حفاظتی سوٹ، دستانے وغیرہ سمیت مختلف سامان چین سے پاکستان بھیجا جا چکا ہے۔ چین کے پاکستان میں سفیر یائو جنگ نے کہا کے تجارت اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون کو آسان بنانے کیلئے پاکستان اور چین نے مختلف معاہدوں اور پروٹوکول پر دستخط کئے ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سیّد فخر امام نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین مضبوط تجارتی تعلقات ہیں۔ انہوں نے چین کی وزارت برائے زراعت اور دیہی امور کی طرف سے طبی سامان کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کورونا وائرس وبائی مرض کی موجودہ صورتحال میں ہماری ٹڈی دل پر قابو رکھنے والی ٹیموں کو اپنے فیلڈ آپریشن جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔