اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):پاکستان اور کمبوڈیا نے پیداواری لاگت کو کم کرنے، قابل اعتماد سپلائی چین کو یقینی بنانے، تجارتی سہولتوں کو بڑھانے اور لاجسٹک کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ منگل کو وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور کمبوڈیا کی وزیر تجارت چام نیمول کے درمیان پاکستان-کمبوڈیا اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پری جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی کا انعقاد کیا گیا۔ جوائنٹ ٹریڈ …
پاکستان اور کمبوڈیا کا پیداواری لاگت کم کرنے، قابل اعتماد سپلائی چین یقینی بنانے، تجارتی سہولیات بڑھانے اور لاجسٹک کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):پاکستان اور کمبوڈیا نے پیداواری لاگت کو کم کرنے، قابل اعتماد سپلائی چین کو یقینی بنانے، تجارتی سہولتوں کو بڑھانے اور لاجسٹک کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ منگل کو وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور کمبوڈیا کی وزیر تجارت چام نیمول کے درمیان پاکستان-کمبوڈیا اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پری جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی کا انعقاد کیا گیا۔ جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی کا دوسرا اجلاس 10 سے 11 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
جے ٹی سی کا افتتاحی اجلاس 21 جنوری 2025 کو نوم پنہ میں منعقد ہوا تھا۔ پری جے ٹی سی اجلاس میں دونوں وزراء نے دواسازی اور صحت کی دیکھ بھال کی مصنوعات، ٹیکسٹائل، ویلیو ایڈڈ ملبوسات، زراعت، زرعی پروسیسنگ، چمڑے، مینوفیکچرنگ سمیت ترجیحی شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے مواقع کا جائزہ لیا۔ فریقین نے چیمبرز آف کامرس اور سیکٹر ایسوسی ایشنز کے ذریعے کاروبار سے کاروبار کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا تاکہ پالیسی مباحثوں کو ٹھوس تجارتی نتائج میں تبدیل کیا جا سکے۔
انہوں نے برآمد کنندگان کی مدد کے لیے موثر شپنگ اور علاقائی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات کے اختتام پردونوں وزراء نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ جے ٹی سی کی آئندہ بات چیت سے ترجیحی شعبوں اور عملی ڈیلیوری ایبلز کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی، جس سے پائیدار تعاون کے ذریعے پاکستان اور کمبوڈیا کے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔








