اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا سے پاکستان میں ہنگری کے سفیر استوان سےزیبو نے بدھ کو یہاں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ان سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان آبی وسائل کے شعبہ میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت آخری مراحل میں ہے اور توقع ہے کہ …
پاکستان اور ہنگری کے درمیان آبی وسائل کے شعبہ میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر جلد دستخط ہوں گے، فیصل واوڈا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا سے پاکستان میں ہنگری کے سفیر استوان سےزیبو نے بدھ کو یہاں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ان سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان آبی وسائل کے شعبہ میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت آخری مراحل میں ہے اور توقع ہے کہ اس پر جلد دستخط ہوں گے۔ ہنگری کے سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن رواں سال قائم ہو جائے گا۔ فیصل واوڈا نے ہنگری کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں آبی وسائل کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کراچی میں پانی کی فراہمی کے آزمائشی منصوبہ میں تعاون کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آبی منصوبوں میں ہنگری کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔ ملاقات میں ہنگری کے کمرشل قونصلر ڈاکٹر استان گرافوئیڈی بھی موجود تھے۔انہوں نے سیلاب کی روک تھام، آبپاشی کے نظام کی بہتری اور پینے کے پانی کی فراہمی جیسے منصوبوں میں پاکستان کے ساتھ ہنگری کے تعاون اور تجربہ کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ہنگری کے سفیر نے پاکستان کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان ایک بہترین ملک ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی حکومت ملک کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔








