پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت انمول ہسپتال کینسرکے مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکررہے ہیں،ڈاکٹر یاسمین راشد

250

لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت انمول ہسپتال کینسرکے مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکررہے ہیں،وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عوام کو کینسرکے علاج کی بہترسہولیات فراہم کرناچاہتے ہیں۔

وہ ہفتہ کے روز انمول ہسپتال میں بریسٹ کینسرکے حوالے سے آگاہی سیمینار سے بطورمہمان خصوصی خطاب کر رہی تھیں۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمدنعیم اور ڈائریکٹرڈاکٹرابوبکرشاہدکے علاوہ فیکلٹی ممبران سمیت طالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ بریسٹ کینسر بارے آگاہی سیمینارمنعقدکروانے پرانمول ہسپتال کی انتظامیہ کو مبارکباددیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنکولوجی کے یونٹس قائم کئے جارہے ہیں،

بریسٹ کینسردنیامیں تیزی سے پھیلنے والی بیماری ثابت ہورہی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ کینسرکی شکایت کی صورت میں اپنے ہی طالبعلموں نے علاج کیاایک ڈاکٹراورمریض کا رشتہ بہت اہم ہوتاہے،مریض ہسپتال جاکرسب کچھ ڈاکٹرکی جھولی میں ڈال دیتاہے،پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کررہے ہیں،کینسرجیسی خطرناک بیماری کو انسان کا توکل اورپراعتمادی شکست دیتی ہے،بیماری کے دوران بھی دفتری معاملات جاری رکھے،

اللہ پاک کی جانب سے انسان پر آزمائش ایک امتحان ہوتاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ انسان کو ہمیشہ مثبت رویہ اختیارکرناچاہئےڈاکٹرزکو مسیحاکہاجاتاہےڈاکٹرزکے پاس مریضوں کا علاج کرکے مسیحالفظ کا قرض اتارنے کا نادرموقع ہےمریض کو چاہئے کہ اپنی بیماری کے حوالے سے ڈاکٹرزکومکمل اعتمادمیں لے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب میں ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے سات اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں،اللہ پاک نے ماں کے دودھ میں بڑی افادیت رکھی ہے،ماں کی اہمیت زندگی کے کسی حصے میں بھی کم نہیں ہوتی،گنگارام ہسپتال لاہور میں مدراینڈچائلڈ بلاک میں آنکولوجی کا باقاعدہ ڈیپارٹمنٹ بنایاجائے گا جبکہ حکومت پنجاب انمول ہسپتال کے کارخیرمیں ہرممکن مددکرے گی۔

چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم اور ڈائریکٹرابوبکرشاہدنے اپنے خطاب میں وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔