پاکستان اپنی افرادی قوت کو ضروری مہارتوں سے آراستہ کر رہا ہے، پاکستان اور الرشید گروپ کے درمیان پاکستانی افرادی قوت کے لئے تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ، جواد سہراب ملک

ریاض۔26نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز جواد سہراب ملک نے سعودی کی اہم کمپنیز کو پاکستانی کارکنوں کو ملازمت کے مواقع بڑھانے کی ترغیب دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان اپنی افرادی قوت کو ضروری مہارتوں اور واقفیت سے آراستہ کر رہا ہے، پاکستان اور الرشید گروپ کے درمیان پاکستانی افرادی قوت کو مزید روزگار فراہم کرنے کے لئے تعاون کو مضبوط …

ریاض۔26نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز جواد سہراب ملک نے سعودی کی اہم کمپنیز کو پاکستانی کارکنوں کو ملازمت کے مواقع بڑھانے کی ترغیب دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان اپنی افرادی قوت کو ضروری مہارتوں اور واقفیت سے آراستہ کر رہا ہے، پاکستان اور الرشید گروپ کے درمیان پاکستانی افرادی قوت کو مزید روزگار فراہم کرنے کے لئے تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔

وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز جواد سہراب ملک نے سعودی عرب میں راشد گروپ کے چیئرمین اور دیگر اہم سعودی کمپنیوں کے قائدین سے بھی ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے سعودی عرب کے الرشید گروپ کے کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین راشد سعد الرشید سے ملاقات کی۔ الرشید گروپ کے چیئرمین نے پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا جس میں معاون خصوصی، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر، احمد فاروق، ڈی جی بی ای او ای ، وزارت اوورسیز پاکستانیز کے جوائنٹ سیکرٹری اور سفارت خانے کے افسران شامل تھے۔

اجلاس میں سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز نے بھی شرکت کی۔ الرشید گروپ سعودی عرب کا ایک بڑا گروپ ہے جس کی مملکت میں متعدد میگا پراجیکٹس ہیں۔ جواد سہراب ملک نے پاکستانی کارکنوں کی قابل ذکر تعداد میں خدمات حاصل کرنے پر چیئرمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خاص طور پر الرشید گروپ سے درخواست کی کہ وہ اپنے منصوبوں کے لیے مزید پاکستانی کارکنوں کی خدمات حاصل کریں۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے بھرتیوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

دونوں سربراہان نے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔معاون خصوصی، جواد سہراب ملک نے کہا کہ مجھے پاکستان اور الرشید گروپ کے درمیان مزید تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے آج چیئرمین الرشید سے ملاقات کرتے ہوئے خوشی ہوئی ہے۔ میں پاکستانی کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے چیئرمین کے عزم اور پاکستان سے مزید بھرتی پر غور کرنے کی خواہش کے لیے شکر گزار ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ملاقات پاکستان اور الرشید گروپ کے درمیان مضبوط شراکت داری کا باعث بنے گی۔

چیئرمین الراشد ایس الرشید نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی کمپنیوں اور کارکنوں کے ساتھ کام کرنے کی ہماری طویل اور مثبت تاریخ ہے۔ ہم اپنے منصوبوں میں ان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور مستقبل میں بھی پاکستانی کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم پاکستان کے ساتھ تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش کے لیے بھی تیار ہیں۔

الرشید گروپ سعودی عرب میں پاکستانی کارکنوں کا ایک بڑا آجر ہے۔ معاون خصوصی نے الرشید گروپ سے درخواست کی کہ وہ اپنے منصوبوں کے لیے مزید پاکستانی کارکنوں کی خدمات حاصل کریں۔ الرشید گروپ پاکستانی کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ فریقین نے پاکستان اور الرشید گروپ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔