ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے زیر اہتمام ایوب میڈیکل کمپلیکس کے سٹاف کیلئے فائر سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا
ایبٹ آباد،ریسکیو 1122 کی ایوب میڈیکل کمپلیکس کے سٹاف کیلئے فائر سیفٹی ٹریننگ

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 11 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے زیر اہتمام ایوب میڈیکل کمپلیکس کے سٹاف کیلئے فائر سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا،ماہر تربیتی عملے نے شرکاء کو آگ لگنے کی وجوہات،حفاظتی تدابیر،فائر ایکسٹنگوشر کے درست استعمال،آگ پر قابو پانے اور ہنگامی انخلاء کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔تربیتی سیشن کے دوران سٹاف سے عملی مشقیں بھی کرائی گئیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور محفوظ اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔ترجمان ریسکیو 1122 ملک ساجد اقبال کے مطابق شہریوں اور مختلف اداروں کے سٹاف کو محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے فائر سیفٹی اور ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔







