اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے (کل) ہفتہ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ترجمان آئیسکوکے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو کا ہفتہ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے (کل) ہفتہ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ترجمان آئیسکوکے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 12 ستمبر 2026 کو اسلام آباد سرکل میں صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک ترمڑی، لہتراڑ روڈ، آئی ایس آئی جبکہ صبح 7 بجے سے صبح 11 بجے تک آئی ٹی پارک، سکیمII، کند راجگان، کنگ حمد، چٹھہ بختاور فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک جھٹہ ہتھیال ، بھال، جرار کیمپ، ساگری جبکہ صبح 7 بجے سے صبح 11 بجے تک کلیال، شاہپور، اڈیالہ، کھسالا، ہمایوں1، ڈھوک نور، گلشن آباد، روز لین، اڈیالہ جیل، شائیگان، ڈیفنس روڈ، ثمر زار، عسکری14، پی جی ایچ ایس، ڈھوک نور فیڈرز، اٹک سرکل میں صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک فوارہ چوک فیڈر، جہلم سرکل میں صبح 6 بجے سے صبح 11 بجے تک سٹی ہاؤسنگ، سنگھوئی، صفدر شہید، نتھوالہ، چپ بورڈ، لنگرپور، چمالہ، نوگراں فیڈرز، چکوال سرکل میں صبح 6 بجے سے صبح 11 بجے تک عبداللہ پور، جلال پور، ساغرپور، سی ڈبلیو او، جبکہ صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ڈھوک پٹھان، دھارابی، تلہ گنگ سٹی فیڈرز، جی ایس او سرکل میں صبح 6 بجے سے صبح 8 بجے تک کلیال، شاہپور، اڈیالہ، کھسالا، ہمایوں1، ڈھوک نور، گلشن آباد، روز لین، اڈیالہ جیل، شائیگان، ڈیفنس روڈ، ثمر زار، عسکری14، پی جی ایچ ایس، صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 132 کے وی اے ڈبلیو سی ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی برہان، جبکہ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی پلندری، 132 کے وی نیو واہ باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔








