اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا آغاز کر دیا ہے ۔ پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے حکومت پاکستان کی ہدایات اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اقدام کے تحت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا عمل شروع کیاہے۔ ہوائی …
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا آغاز

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا آغاز کر دیا ہے ۔ پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے حکومت پاکستان کی ہدایات اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اقدام کے تحت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا عمل شروع کیاہے۔
ہوائی اڈوں پر موجود تمام تجارتی مراکز اور سروس فراہم کرنے والوں کو ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو اپنانے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔یہ اقدام مسافروں کے لیے سہولت، شفاف لین دین اور جدید مالی نظام کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔مسافر نئے نظام کو اپنانے کے ساتھ ساتھ نقد ادائیگی بھی کرسکیں گے تاہم ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقے اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔








