اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے سالانہ آڈٹ 2024 میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے بڑے مراکز میں کراچی اور لاہور کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ علاقائی سطح پر ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بہترین ایئرپورٹ قرار دیا گیا۔پی اے اے ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق آڈٹ میں مسافروں کی سہولیات، ٹرمینلز کی صفائی، ایئر سائیڈ پر سیفٹی …
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے سالانہ آڈٹ 2024 میں اسلام آباد اور ملتان ایئرپورٹس سر فہرست

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے سالانہ آڈٹ 2024 میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے بڑے مراکز میں کراچی اور لاہور کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ علاقائی سطح پر ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بہترین ایئرپورٹ قرار دیا گیا۔پی اے اے ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق آڈٹ میں مسافروں کی سہولیات، ٹرمینلز کی صفائی، ایئر سائیڈ پر سیفٹی معیار، سکیورٹی پروٹوکول، ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز (آر ایف ایف ایس)، ایئرپورٹ لائٹنگ سسٹمز
لفٹوں اور بیگیج ہینڈلنگ سسٹمز کی کارکردگی کو جانچا گیا۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے بڑے ایئرپورٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ علاقائی مراکز میں ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔پی اے اے قیادت نے دونوں ایئرپورٹس کی انتظامیہ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایئرپورٹ منیجرز کو تعریفی خطوط جاری کیے۔ حکام کے مطابق یہ کامیابی ایئرپورٹس پر فراہم کی جانے والی معیاری سہولیات اور اعلیٰ آپریشنل مینجمنٹ کا ثبوت ہے۔








