اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):پاکستان ایئر اسپیس ہر قسم کی سول ایویشن کے لئے مکمل فعال اور محفوظ ہے۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مجموعی طور پر 27 پروازیں ہینڈل کیں گئیں جن میں ڈائیورژن، واپسی، ٹیکنیکل لینڈنگ، ری روٹ شامل ہیں، کراچی ایئرپورٹ پر کل 13 ڈائیورژن ہوئیں جن میں ٹیکنیکل ری فیولنگ لینڈنگز اور ڈائیورژن شامل ہیں۔ پی اے اے کے مطابق …
پاکستان ایئر اسپیس ہر قسم کی سول ایویشن کے لئے مکمل فعال اور محفوظ ہے، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی

مزید خبریں
اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):پاکستان ایئر اسپیس ہر قسم کی سول ایویشن کے لئے مکمل فعال اور محفوظ ہے۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مجموعی طور پر 27 پروازیں ہینڈل کیں گئیں جن میں ڈائیورژن، واپسی، ٹیکنیکل لینڈنگ، ری روٹ شامل ہیں، کراچی ایئرپورٹ پر کل 13 ڈائیورژن ہوئیں جن میں ٹیکنیکل ری فیولنگ لینڈنگز اور ڈائیورژن شامل ہیں۔
پی اے اے کے مطابق لاہور ایف ائی ار میں 4 ڈائیورژن جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 واپسی ڈائیورژن ہوئیں، اصل مقام/متبادل پر واپسی ڈائیورژن 3 رہیں جن میں (ABQ812 کراچی جبکہ ABQ810 اور SIF722 ملتان واپس ہوئیں، کراچی FIR سے بغیر لینڈنگ کے گزرنے والی ری روٹ پروازیں 5 رہیں جنہیں متبادل ائیر روٹ فراہم کیا گیا۔ پی اے اے کے مطابق ائیر سیال نے زیادہ تر خلیجی روٹس پر 19 پروازیں منسوخ کیں
،اسلام آباد سے پی آئی اے نے العین، ابوظہبی دوحا اور دبئی کے لئے 4 پروازیں منسوخ کیں،اسلام آباد سے فلائی جناح کی تمام یو اے ای/سعودی پروازیں منسوخ کی گئی، پشاور سے سعودی ایئر لائنز کی تمام سعودی پروازیں منسوخ ہوئیں۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول اور ایئرپورٹ ٹیموں نے تمام آپریشنز موثر طریقے سے ہینڈل کیے،مسافر تازہ ترین معلومات کے لیے اپنی ایئر لائن سے رابطہ کریں۔








