اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):کویت پاکستان بزنس ایکسپو کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ پاکستان ایمبیسی اور کویت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے 3 روزہ ایکسپو 11 سے 13 دسمبر 2025ء کو منعقد ہوگی۔ ایکسپو کے انعقادکا مقصد پاکستان اور کویت کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے،ایکسپو میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانی بزنس مین اور پاکستانی کمپنیاں …
پاکستان ایمبیسی اور کویت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے 3 روزہ ایکسپو 11 سے 13 دسمبر تک منعقد ہوگی، کویت پاکستان بزنس ایکسپو کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):کویت پاکستان بزنس ایکسپو کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ پاکستان ایمبیسی اور کویت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے 3 روزہ ایکسپو 11 سے 13 دسمبر 2025ء کو منعقد ہوگی۔ ایکسپو کے انعقادکا مقصد پاکستان اور کویت کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے،ایکسپو میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانی بزنس مین اور پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی،ایکسپو میں ہر قسم کی اشیاء ایک ہی چھت تلے میسر ہونگی۔
ان خیالات کا اظہار کویت پاکستان بزنس ایکسپو کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین چیئرمین محمدسلیم انصاری، محمد رضا سراج، ملک وقار، محمد ندیم ورک اور سلوسٹر سام نے منگل کو یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپو میں شریک ہونے والے پاکستانی کاروباری افراد کو ویزہ ، رہائش اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرینگے، ایکسپو کے ذریعے پاکستان کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے پیش کرینگے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں کیلئے کویت کے ویزے گذشتہ بیس برس سے بند تھے جس کی وجہ سے وہاں پر بھارتی مصنوعات کی بہتات ہے مگر ویزے اوپن ہوتے ہی ہم نے اس بات کا منصوبہ بنایا کہ پاکستانی مصنوعات کو یہاں متعارف کرایا جائے،پاکستانی کاروباری حضرات سے درخواست ہے کہ کوالٹی کو برقرار رکھتے ہوئے ایکسپو میں شرکت کریں تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہو، اس حوالے سے پاکستانی وزراء ، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اورپاکستان فیڈریشن آف چیمبرز کے عہدیداران سے بہت مفید اور حوصلہ افزاء ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ چیمبرز میں بھی جا رہے ہیں تاکہ وہاں کے تاجروں کو بھی ایکسپو میں شرکت کی دعوت دے سکیں، کویت میں کمپنی کھولنے کے خواہشمند حضرات کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہیں۔








