پاکستان اے ٹی پی چیلنجر کپ 2025 پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں جاری، 25 غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):پاکستان اے ٹی پی چیلنجر کپ 2025 پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں رومانیہ، ترکیہ، یوکرین، امریکہ، چیک ریپبلک، قازقستان، آسٹریلیا، اٹلی، بلغاریہ، آسٹریا، سویڈن، جارجیا، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ کے 25 بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ 10 پاکستانی ٹاپ پلیئرز حصہ لے رہے ہیں۔ یہ شاندار ٹورنامنٹ پاکستان میں پہلی بار منعقد کیا جا رہا ہے جو ملکی ٹینس کے …

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):پاکستان اے ٹی پی چیلنجر کپ 2025 پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں رومانیہ، ترکیہ، یوکرین، امریکہ، چیک ریپبلک، قازقستان، آسٹریلیا، اٹلی، بلغاریہ، آسٹریا، سویڈن، جارجیا، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ کے 25 بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ 10 پاکستانی ٹاپ پلیئرز حصہ لے رہے ہیں۔ یہ شاندار ٹورنامنٹ پاکستان میں پہلی بار منعقد کیا جا رہا ہے جو ملکی ٹینس کے لئے ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔

سویڈن کے ایلیس ییمر، جو اے ٹی پی ورلڈ/پی آئی ایف رینکنگ میں 169ویں نمبر پر ہیں، ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ ہیں جبکہ برطانیہ کے جے کلارک جو 213ویں رینک پر موجود ہیں، دوسرے سیڈ کے طور پر شریک ہیں۔ پاکستانی جوڑی نے تاریخ رقم کردی، پاکستانی ٹینس کے لئے یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہے کہ ڈبلز میں پاکستان کی جوڑی اعصام الحق قریشی اور مزمل مرتضیٰ نے اے ٹی پی چیلنجر ٹور کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے ،یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی پاکستانی جوڑی اے ٹی پی چیلنجر ٹور کے فائنل میں پہنچی ہے۔

مزید خبریں