پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے سینئر پروڈیوسر چوہدری محمد زبیر بشیر کو چین کے 70 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں بہترین کارکردگی پر 2 ایوارڈز دیئے گئے

بیجنگ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (پی بی سی) کے سینئر پروڈیوسر چوہدری محمد زبیر بشیر کو چین کے 70 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں بہترین کارکردگی پر 2 ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ چوہدری محمد زبیر بشیر اس وقت چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے ساتھ کام کررہے ہیںجو 2007ء سے ریڈیو پاکستان میں اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔ وہ اس وقت چائنا ریڈیو …

بیجنگ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (پی بی سی) کے سینئر پروڈیوسر چوہدری محمد زبیر بشیر کو چین کے 70 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں بہترین کارکردگی پر 2 ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ چوہدری محمد زبیر بشیر اس وقت چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے ساتھ کام کررہے ہیںجو 2007ء سے ریڈیو پاکستان میں اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔ وہ اس وقت چائنا ریڈیو انٹرنیشنل بیجنگ میں جنوبی ایشیاء ڈویژن کے غیر ملکی مبصر کے طورپراپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے جرمن ریڈیو ڈوئچے ویلے میں بھی بطور ایڈیٹر کام کیا ہے۔ چوہدری محمد زبیر بشیر نے کئی قومی و بین الاقوامی جریدوں میں چین کے طرز زندگی، تاریخ، ثقافت اور روایات کے حوالے سے متعدد مضامین بھی تحریر کئے ہیں۔ چین کے 70 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں گراں قدر خدمات کی فراہمی پر ان کو 2 ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔

مزید خبریں