اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری نے ''پاکستان بنائو سرٹیفکیٹس'' کے حوالہ سے کہا ہے کہ یہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری کا شاندار موقع ہے جس کا ریٹرن 6.75 فیصد ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی …
”پاکستان بنائو سرٹیفکیٹس” بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری کا شاندار موقع ہے، ذوالفقار بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری نے ”پاکستان بنائو سرٹیفکیٹس” کے حوالہ سے کہا ہے کہ یہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری کا شاندار موقع ہے جس کا ریٹرن 6.75 فیصد ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی محنت کی کمائی سے ”پاکستان بنائو سرٹیفکیٹس” میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے نیا پاکستان بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔








