پاکستان بنکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دور روزہ کانفرنس 24 تا 25 فروری ہوگی

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):پاکستان بنکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے زیر اہتمام دور روزہ کانفرنس 24 اور 25 فروری کو منعقد ہوگی۔کانفرنس کے موضوعا ت میں بنکاری کے شعبہ کا اقتصادی ترقی میں کردار، ترجیحی شعبہ جات کےلئے فنانسنگ ، اسلامی بنکاری اوربنکنگ کے شعبہ میں ڈیجٹیلائزیشن وغیرہ شامل ہیں۔ کانفرنس کے انعقاد سے بنکار ی کی صنعت اور اس کے شراکت داروں کو بنکنگ اینڈ فنانس کے …

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):پاکستان بنکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے زیر اہتمام دور روزہ کانفرنس 24 اور 25 فروری کو منعقد ہوگی۔کانفرنس کے موضوعا ت میں بنکاری کے شعبہ کا اقتصادی ترقی میں کردار، ترجیحی شعبہ جات کےلئے فنانسنگ ، اسلامی بنکاری اوربنکنگ کے شعبہ میں ڈیجٹیلائزیشن وغیرہ شامل ہیں۔ کانفرنس کے انعقاد سے بنکار ی کی صنعت اور اس کے شراکت داروں کو بنکنگ اینڈ فنانس کے حوالے سے نئے مواقع اوررجحانات کےبارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔

بنک الفلاح کے صدر عاطف باجوہ نے کہا ہے کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد مقامی و بین الاقوامی معاشی ترقی کے اہم عناصرکو اجاگر کرنا ہے جس میں بنکنگ کے شعبہ کا کردار بھی شامل ہے جبکہ اس دوران فنانسنگ کے ترجیحی شعبہ جات اور اسلامی بنکاری کے شعبہ سمیت ڈیجٹیلائزیشن کے مستقبل کے حوالے سے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے 12سے زائد معروف تجزیہ کار اور20مقامی ماہرین بھی شرکت کریں گے ۔ کانفرنس میں روایتی بنکاری ، اسلامی، ڈیجیٹل ومائیکرو فنانس بنکاری اور ڈویلپمنٹ فنانس انسٹی ٹیوشنز کے 45 سے زائد ادارے شریک ہوں گے۔ کانفرنس کے انعقاد سے بنکاری کے شعبہ اوراقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں