اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ پاکستان بیت المال کی ذمہ داری میرے لئے کسی نعمت سے کم نہیں، 15 ماہ میں خدمت کا جو موقع ملا اس سے پہلے کبھی نہیں ملا ، وزیر اعظم عمران خان نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں، …
پاکستان بیت المال کی ذمہ داری میرے لئے کسی نعمت سے کم نہیں، 15 ماہ میں خدمت کا جو موقع ملا اس سے پہلے کبھی نہیں ملا ، وزیر اعظم عمران خان نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترنے کے لئے کوشاں ہوں، پاکستان بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی کا ”اے پی پی” کا دورہ اور خصوصی پینل انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ پاکستان بیت المال کی ذمہ داری میرے لئے کسی نعمت سے کم نہیں، 15 ماہ میں خدمت کا جو موقع ملا اس سے پہلے کبھی نہیں ملا ، وزیر اعظم عمران خان نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں، ملک بھر کے مستحق نادار افراد کی فلاح و بہبود، علاج معالجہ کی سہولیات تک سہل رسائی اور سرکاری شعبہ کی جامعات کے مستحق طلباء کو تعلیمی وظائف کی فراہمی ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی خبر رساں ادارہ ”اے پی پی” کے دورہ اور خصوصی پینل انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ادارے کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا۔ اے پی پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد غواث خان اور ڈائریکٹر نیوزشفیق قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر نیوز شفیق قریشی نے مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کو مصدقہ خبروں، تصاویر، اور ویڈیو نیوز رپورٹس کی فراہمی اور کثیر زبانوں میں خبروںکے اجراء کے حوالے سے اے پی پی کے پیشہ وارانہ امور پر معزز مہمان کو بریفنگ دی۔ مینجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے قومی خبر رساں ادارے کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہا اور کہا کہ موقر اور مصدقہ خبروں کی فراہمی کے حوالے سے ” اے پی پی” کا منفرد کردار قابل ستائش ہے۔ایم ڈی بیت المال نے کہا کہ پاکستان بیت المال تربت سے ہنزہ تک سرکاری شعبہ کی 80 جامعات کے مستحق اور قابل طلباء کو تعلیمی وظائف کے حوالے سے خود خطوط ارسال کئے تاکہ ادارہ اعلی تعلیم کے لئے بھی حکومتی کوششوں میں حصہ ڈال سکے، انہوں نے کہا کہ سرکاری شعبہ کی 40 یونیورسٹیوں کے ساتھ ایم او یو پر دستخط ہو گئے ہیں جس کے تحت مستحق اورر قابل طلباء کے لئے ایک لاکھ روپے تک تعلیمی وظائف دیئے جائیں گے جبکہ باقی ماندہ یونیورسٹیوں کے ساتھ بھی جلد ایم او یو دستخط کر لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال نے محدود وسائل کے باوجود اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے ملک بھر کی سرکاری شعبہ کی جامعات کے 8500 مستحق طلباء کو گزشتہ ایک سال کے دوران تعلیمی وظائف فراہم کئے ۔ پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے بتایا کہ اس وقت مستحق طلبہ کو ایک لاکھ روپے تک کے وظائف کی ادائیگی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال نے اس پروگرام کے تحت پچاس فیصد طالبات کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیت المال نے پہلے ہی 80 سرکاری شعبہ کی جامعات کو خطوط ارسال کر چکا ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے 50 فیصد مستحق طالبات کو یقینی بناتے ہوئے مستحق طلباء کے نام تعلیمی وظائف کے لئے بھجوائیں۔ اعلی تعلیم جاری رکھنے کے لئے مستحق طلبہ و طالبات کی تعلیم جاری رکھنے میں مدد کے لئے بیت المال 40 یونیورسٹیوں کے ساتھ پہلے ہی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر چکا ہے۔ پاکستان بیت المال نے رواں مالی سال کے دوران 2633 طلبہ و طالبات کو تعلیمی اعانت فراہم کر چکا ہے اور 18 ہزار 375 طلباء و طالبات کو تعلیمی وظیفے فراہم کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ برس 47 ہزار طلباء کو تعلیمی وظائف اور 40 ہزار سے زائد طلبہ کو تعلیمی اعانت فراہم کی گئی ہے۔








