اسلام آباد ۔06 دسمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے فیس بک انتظامیہ کی طرف سے کشمیریوں کے واٹس ایپ اکاﺅنٹس معطل کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار کی علمبردار اور انسانی حقوق کی محافظ ہونے کی دعویدار فیس بک انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ نہ صرف کشمیریوں کے واٹس ایپ اکاﺅنٹس بحال کرے بلکہ کشمیر میں انٹرنیٹ کمیونیکیشن پر عائد …
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کا فیس بک انتظامیہ کی طرف سے کشمیریوں کے واٹس ایپ اکاﺅنٹس معطل کرنے پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔06 دسمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے فیس بک انتظامیہ کی طرف سے کشمیریوں کے واٹس ایپ اکاﺅنٹس معطل کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار کی علمبردار اور انسانی حقوق کی محافظ ہونے کی دعویدار فیس بک انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ نہ صرف کشمیریوں کے واٹس ایپ اکاﺅنٹس بحال کرے بلکہ کشمیر میں انٹرنیٹ کمیونیکیشن پر عائد پابندی کے خلاف عالمی سطح پر مہم چلائے۔ جمعہ کو جاری بیان کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ارشاد محمود نے کہا کہ موجودہ زمانہ میں انٹرنیٹ کا استعمال بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہو چکا ہے، رابطہ کی اس سہولت سے شہریوں کو محروم کرنا ناقابل قبول ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو کشمیریوں کے انٹرنیٹ کے استعمال پر پابندی اور فیس بک انتظامیہ کے یکطرفہ اقدامات کی مذمت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک انتظامیہ پہلے بھی کشمیریوں کی آواز دبانے کے عمل پر کارفرما ہو کر سینکڑوں افراد کے اکاﺅنٹس معطل کر چکی ہے۔








