پاکستان تحریک انصاف کا وزیراعظم عمران خان کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کا اعلان

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف نے اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کے تاریخی خطاب اور کامیاب دورہ کی تکمیل بعد وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کا اعلان کیا ہے۔چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کارکنان کو استقبال کی تیاریوں کی ہدایت کردی۔وزیر اعظم عمران اتوار کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ ہفتہ کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کی جانب …

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف نے اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کے تاریخی خطاب اور کامیاب دورہ کی تکمیل بعد وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کا اعلان کیا ہے۔چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کارکنان کو استقبال کی تیاریوں کی ہدایت کردی۔وزیر اعظم عمران اتوار کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ ہفتہ کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے ولولہ انگیز تاریخی خطاب نے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی شکل میں امت مسلہ خصوصاً اہل کشمیر کو ایک توانا آواز میسر آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اتوار کو وطن واپسی پر اپنے عظیم رہنما اور محبوب ترین وزیراعظم کا فقیدالمثال استقبال کریں گے۔انہوں نے کارکنوںکو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے قائد کے تاریخی استقبال کی بھرپور تیاریاں کریں۔ سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ اسلام آباد وزیراعظم کے تاریخی خیر مقدم کیلئے نکلے گا اور دنیا کو ٹھوس پیغام بھجوائے گا۔