پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کریں گے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی شاندار پالیسیوں اور پروگرامز سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ پاکستان …

وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کریں گے
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی شاندار پالیسیوں اور پروگرامز سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کے ڈیم فنڈ کے حوالے سے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور پانی و توانائی کے مسئلہ پر قابو پانے کیلئے فنڈز دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں نے ڈیمز سمیت ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز اکٹھے نہیں کئے۔ علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان ملک اور عوام کو درپیش تمام مسائل حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کا بلاامتیاز احتساب ہونا چاہئیے اور کرپشن پر مکمل قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جانے چاہےے۔