پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت بسرا کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت بسرا نے کہا ہے کہ حکومت قومی معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنے کے لیے سخت محنت کررہی ہے تاکہ قوم کو درپیش مسائل کا خاتمہ اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت بسرا نے کہا ہے کہ حکومت قومی معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنے کے لیے سخت محنت کررہی ہے تاکہ قوم کو درپیش مسائل کا خاتمہ اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پہلے دن سے ہی تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے تاکہ قوم کو درپیش مسائل کا خاتمہ کیا جاسکے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آکر قومی خزانے کو مستحکم اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قومی معیشت کو درست سمت پر گامزن کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت وعدہ خلافی نہیں کرے گی اور قوم اس بات کی شاہد ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کئی قومی مسائل اور مشکلات کے باوجود درست سمت پر سفر کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نوجوان طبقے کے لیے رول ماڈل بن چکے ہیں، سابق سیاسی قیادت نے قومی معیشت کو بری طرح خراب کیا اور وہ اپنے ان اقدامات کے حوالے سے قوم کے سامنے جوابدہ ہیں۔