اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کی میزبانی صدر مملکت کے پا س ہے اور صدر مملکت ہی فیصلہ کرتے ہیں کہ تقریب حلف برداری کس طرح سے کرانی ہے، پی ٹی آئی کی خواہش ضرور ہے کہ یہ حلف برداری عوامی اور سادگی پر مبنی ہو۔ بدھ کو ایک نجی ٹی …
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”تکرار“ میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کی میزبانی صدر مملکت کے پا س ہے اور صدر مملکت ہی فیصلہ کرتے ہیں کہ تقریب حلف برداری کس طرح سے کرانی ہے، پی ٹی آئی کی خواہش ضرور ہے کہ یہ حلف برداری عوامی اور سادگی پر مبنی ہو۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”تکرار“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان تحریک انصاف ہی بنائے گی کیونکہ ان کی جماعت مرکز سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب میں حکومتیں تشکیل دینے کے لیے اراکین کی درکار تعداد پوری کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان جلد کریں گے۔








