کراچی۔ 16 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز عصر عائشہ مسجد خیابان اتحاد کراچی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وفاقی وزیر علی زیدی، وفاقی وزیر بیرسٹر فروغ نسیم، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر پنجاب چوہدری غلام …
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء نعیم الحق کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وفاقی وزیر اسد عمر، وفاقی وزیر علی زیدی، وفاقی وزیر بیرسٹر فروغ نسیم و دیگر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت

مزید خبریں
کراچی۔ 16 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز عصر عائشہ مسجد خیابان اتحاد کراچی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وفاقی وزیر علی زیدی، وفاقی وزیر بیرسٹر فروغ نسیم، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر پنجاب چوہدری غلام سرور، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، میئر کراچی وسیم اختر، آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام، پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ، ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار، آرٹس کونسل کراچی کے صدر محمد احمد شاہ، معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی، سراج قاسم تیلی، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی کارکنان ، عزیز و اقارب اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ مرحوم کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور ہفتہ کے روز کراچی کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔








