اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔ پاکستان پر عالمی برادری کا اعتماد بحال ہو گیا ہے جس کی ایک مثال ’کار کے‘ ہے،پاکستان پر 1.2بلین امریکی ڈالرز کا جرمانہ وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں سے معاف ہو گیا ہے ۔عوام کی اکثریت ، اسٹیٹس کو ،کو شکست دے گی۔وفاقی کابینہ …
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءڈاکٹر بابر اعوان کی صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔ پاکستان پر عالمی برادری کا اعتماد بحال ہو گیا ہے جس کی ایک مثال ’کار کے‘ ہے،پاکستان پر 1.2بلین امریکی ڈالرز کا جرمانہ وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں سے معاف ہو گیا ہے ۔عوام کی اکثریت ، اسٹیٹس کو ،کو شکست دے گی۔وفاقی کابینہ میں تبدیلی معمول کی بات ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے اعزاز میں ظہرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ حکومت پہلے سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ میں جو ردو بدل کیا ہے اس تبدیلی سے پہلے تمام وزراءکو کارکردگی کے پرفارمے بھیجے گئے تھے ، ان کی کارکردگی بارے پوچھا جاتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں ۔انہوں نے کہا ٹیم کے کپتان کا حق ہوتا ہے کہ کس کھلاڑی کو کس نمبر پر کھلانا ہے ۔انھوں نے کہا کہ سیاسی مولوی نے ملک کو تین طرح کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مولوی نے کہا کہ ادارے ایک بیج پر نہیں ہیں جو حقائق کے برعکس ہے ۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ وکی لیکس کاالزام لگانے والے مفتی کفایت اللہ کے گاﺅں میں بیٹھے احتجاجی مظاہرین کو مقامی لوگوں نے بھاگنے پر مجبور کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام میڈیا والے صبح و شام بات کرتے ہیں کہ غلطی کی گنجائش نہیں وہ بات درست ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی آنے والی نسل کو بہترین مستقبل دینا چاہتے ہیں ۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا میں خراج تحسین ہے ان حکیموں ، طبیبوں اور قوم کے محسنوں کو جن کی وجہ سے جمہوریت نے خیریت سے اڑان بھری اور خیریت سے لندن اپنے گھر میں لینڈ کر گئی ۔انہوں نے کہا کہ جس کے بارے میں کہاگیا کہ یہ بچ نہیں پائے گا اس نے سیدھا اپنے گھر میں لینڈ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ موجودہ حکومت نے 14ماہ کے قلیل عرصے میں بنیادی تبدیلیاں کی ہیں گزشتہ 40سالوں میں کسی حکومت نے ایسے اقدامات نہیں اٹھائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کے مفاد میں سخت فیصلے کئے ہیں ایسے اقدامات وہ وزیر اعظم کر سکتا ہے جس کے ذاتی مفادات نہ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جس وزیر اعظم کا ذاتی کاروبار آپ کے پیسوں پر ہوں جس کے گھر کی چاردیواری 93کروڑ روپے میں تعمیر ہوئی ہو وہ عوامی فیصلے نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک سال کے دوران معیشت کو دسیتاویزی شکل دے دی ہے اور اس کے نتائج پانچ سال بعد سوچ سے بھی زیادہ مثبت ہوں گے ، مستقبل میں اچھی خبریں ملیں گی ۔قبل ازیں انھوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ۔اس موقع پر پریس ایسوسی ایشن کے صدر اسد ملک ،جنرل سیکرٹری فیاض محمود ، فنانس سیکرٹری نیشنل پریس کلب صغیر چوہدری ،پریس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات ملک نجیب ،عامر عباسی ،ثاقب بشیر ،حسین احمد چوہدری ،شاہ خالد ضیغم نقوی ،طاہر نصیر ملک فیصل ساہی ،احتشام عباسی ،ریحان دستی ،بلال شیخ ،عنبرین ملک ،نیلم ،رضوان قاضی ،عادل حسین ،اور مدثر لانگ سمیت ایسوسی ایشن کے دیگر ارکان موجود تھے ۔








