حکومت کرنے نہیں جہاد کرنے آئے ہیں، پانچ سال میں ملک کوتبدیل کرنا ہے،غیرضروری اخراجات ختم کرکے وسائل عوام پر لگائیں گے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب پشاور۔07 اگست (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اقتدار کے مزے لوٹنے نہیں، جہاد کرنے آئے ہیں، غیرضروری اخراجات ختم …
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
حکومت کرنے نہیں جہاد کرنے آئے ہیں، پانچ سال میں ملک کوتبدیل کرنا ہے،غیرضروری اخراجات ختم کرکے وسائل عوام پر لگائیں گے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب
پشاور۔07 اگست (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اقتدار کے مزے لوٹنے نہیں، جہاد کرنے آئے ہیں، غیرضروری اخراجات ختم کر کے وسائل عوام پر لگائیں گے، صدر، وزیراعظم اور وزراءکے خرچ کم کرنے کیلئے کمیٹی بنائیں گے۔پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ پاکستان کو معاشی طور پر بہت مسائل درپیش ہیں ہمیں کافی کام کرنا ہے۔بلدیات میں مزیداصلاحات لانی ہیں،تعلیم میں مزیدکام کرناہے ماضی میں اقتدار میں آنیوالوں نے اپنی ذات کیلئے کام کیا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیا کرنا ہوگا، سوچ رہے ہیں۔ ہم حکومت میں نہیں جہاد کرنے آئے ہیں۔ صدر، وزیراعظم کے خرچے کم کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ مخصوص نشستوں والوں کو تیاری کیساتھ اسمبلی آنا چاہیے پانچ سال میں ملک کو تبدیل کرنا ہے پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور وزیروں کا انتخاب میری ذمہ داری ہے وزیراعلیٰ اور وزیروں کا انتخاب میرٹ پر ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ قربانیوں کے بغیر تبدیلی نہیں آسکتی۔ کے پی کے پارلمینٹیرین کو ملک کیلئے مثال بننا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں کوئی چیز کو مخفی نہیں رکھا جاسکتا، قانون میں تبدیلی کرکے صوابدیدی فنڈ کو مکمل ختم کریں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اقتدار ذات کےلئے نہیں،لوگوں کی خدمت کرنی ہے انہوں نے پارٹی ارکان پرزوردیاکہ دل میں خوف خدا رکھ کر شب و روز کام کریں۔








