پاکستان جوڈو فیڈریشن کا 12 ویں ایشین کیڈٹ اور 19ویں ایشین جونیئر جوڈو چیمپئن شپ کےلئے قومی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے 12 ویں ایشین کیڈٹ اور 19ویں ایشین جونیئر جوڈو چیمپئن شپ کےلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ دونوں ایونٹس 10 سے 14 مئی تک لبنان میں کھیلے جائیں گے جس میں ایشین جونیئر میں محمد حسنین جبکہ کیڈٹ …

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے 12 ویں ایشین کیڈٹ اور 19ویں ایشین جونیئر جوڈو چیمپئن شپ کےلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ دونوں ایونٹس 10 سے 14 مئی تک لبنان میں کھیلے جائیں گے جس میں ایشین جونیئر میں محمد حسنین جبکہ کیڈٹ چیمپئن شپ میں قیصر خان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ دونوں کھلاڑی اپنے ڈیپارٹمنٹ آرمی میں (آج) جمعہ سے تربیت کا آغاز کریں گے۔

مزید خبریں