اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیرمملکت پارلیمانی امور محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ بھارت ہوش کے ناخن لے اور سرحدی خلاف ورزیوں سے باز آئے ، اس معاملہ پر عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کیوں خاموش ہیں ، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہا کہ گذشتہ تین …
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے،، محسن شاہ نواز رانجھا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیرمملکت پارلیمانی امور محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ بھارت ہوش کے ناخن لے اور سرحدی خلاف ورزیوں سے باز آئے ، اس معاملہ پر عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کیوں خاموش ہیں ، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہا کہ گذشتہ تین سال کے دوران بھارت بار بار سرحدی خلاف ورزی کا مرتکب ہوتا رہا ہے، بھارتی جارحیت کے نتیجہ میں کنٹرول لائن پر بے گناہ لوگ شہید ہو رہے ہیں ، عالمی برادری و اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل خاموش کیوں ہے، اقوام متحدہ کو دوہرا معیار ترک کرنا چاہئے۔








