ملتان ۔27جنوری(اے پی پی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ سترہ سال کی آزمائش کے بعد پاکستان اب درست سمت میں چل پڑاہے اب امیدکی کرن نظرآرہی ہے اور ہمارے خواب شرمندہ تعبیر ہوناشروع ہوگئے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوںنے اتوارکے روزقادرپورراں میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی مظہرعباس راں کی قل خوانی کے موقع پرخطاب کے دوران کیا۔انہوںنے مزیدکہاکہ مظہرعباس راں نے پی ٹی آئی اورعلاقے کی عوام …
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی کا سابق رکن صوبائی اسمبلی مظہرعباس راں کی قل خوانی کی تقریب میں خطاب

مزید خبریں
ملتان ۔27جنوری(اے پی پی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ سترہ سال کی آزمائش کے بعد پاکستان اب درست سمت میں چل پڑاہے اب امیدکی کرن نظرآرہی ہے اور ہمارے خواب شرمندہ تعبیر ہوناشروع ہوگئے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوںنے اتوارکے روزقادرپورراں میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی مظہرعباس راں کی قل خوانی کے موقع پرخطاب کے دوران کیا۔انہوںنے مزیدکہاکہ مظہرعباس راں نے پی ٹی آئی اورعلاقے کی عوام کے لئے طویل جدوجہد کی ان کی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کیاجاسکے گا۔انہوںنے کہاکہ وہ زمانہ طالب علمی سے لے کر اب تک اپنے علاقے کے ترقیاتی کاموں اورعوام کی بھلائی کےلئے بڑھ چڑھ کر کوششیں کرتے رہے وہ اس دھرتی سے پیارکرتے تھے وہ اپنے حلقے کے لوگوں سے محبت کرتے تھے اوران کی زندگی میں تبدیلی لاناچاہتے تھے ۔اصل میں دوست وہی ہوتاہے جومرنے کے بعداس کے ورثاءکے ساتھ کندھے سے کندھاملاکرچلے اورہم مرحوم کے ورثاءکے ساتھ کھڑے ہیں ۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ اس پورے حلقے کی عوام کے مجھ پرشروع ہی سے بہت ہی احسانات ہیں اورمجھے اس حلقے سے ہمیشہ بہت محبت ملی ہے میں اس حلقے کے لوگوں کابے حد شکرگزارہوں۔اس سے بڑھ کریہ کہ حلقہ 157کے لوگوں نے الیکشن 2018ءمیں میرے بیٹے زین قریشی کے ساتھ والہانہ محبت کااظہارکیاہے میں ان لوگوں کے احسانات کو کبھی نہیں بھول سکتا۔اللہ پاک ایسے کاموں سے راضی ہوتے ہیں جن میں اس کی مخلوق کے ساتھ بھلائی کی جائے ۔اس موقع پروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ زین حسین قریشی ،صوبائی وزیرڈاکٹراخترملک ،شاہدالحسن ، اقبال خان خاکوانی ،ایم پی اے میاں طارق عبداللہ ،خالد جاویدوڑائچ ،رائے منصب علی ،مفتی عبدالقوی اورڈی جی انٹی کرپشن ڈی جی خان آغاعلی عباس بھی موجودتھے ۔قل خوانی کے موقع پرقاری محمد حنیف جالندھری نے خطاب کیااورشاہ محمودقریشی نے مرحوم کی بخشش ،درجات کی بلندی اورورثاءکے لئے صبرجمیل عطاءکرنے کی دعاکی ۔شاہ محمود قریشی نے مظہرعباس راں مرحوم کے صاحبزادے مہرعاطف عباس راں کی دستاربندی بھی کی ۔عاطف عباس راں نے آخرمیں شاہ محمودقریشی سمیت تمام شرکاءکاشکریہ اداکیا۔








